پنجاب کے شہر ملتان میں بہاول پور روڈ پر بستی ملوک کے نزدیک مسافر وین اور ٹرک کے درمیان ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے 6 زخمیوں کو ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دے دی گئی۔
نشتر اسپتال میں داخل کرائے جانے والے زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے فوری بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔