• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکرٹری پٹرولیم، شاہد خاقان کیخلاف وعدہ معاف گواہ

سابق سیکریٹری پٹرولیم عابد سعید مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد سعید کے وعدہ معاف گواہ بننے پر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کےخلاف تحقیقات گزشتہ روز ہی مکمل کر لی گئی تھیں، ان کی گرفتاری کا آج نیب میں پیش نہ ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عابد سعید کے وعدہ معاف گواہ بننے کے بارے میں نیب نے سرکاری بیان جاری نہیں کیا۔

تازہ ترین