• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان کو چاند پر قدم رکھے نصف صدی بیت گئی


انسان کو چاند پر قدم رکھے نصف صدی بیت گئی ، 1969 میں آج ہی کے دن نیل آرم اسٹرانگ نے اپولو الیون کے ذریعے چاند پر قدم رکھا تھا۔

نیل آرم اسٹرانگ پہلے انسان تھے جنہوں نے اپالو 11کی کمان کرتے ہوئے 19جولائی 1969 کوچاند پرقدم رکھ کرایک نئی تاریخ رقم کی تھی اوراس منظر کو دنیا بھر کے لاکھوں افراد نے ٹی وی پر براہ راست دیکھا تھا۔

آرمسٹرانگ اور ان کے ساتھی بزایلڈرن چاند کی سطح پر اترے اور وہاں ڈھائی گھنٹے گزارے،دونوں خلا بازوں نے چاند کی سرزمین کا جائزہ لیا، تصاویر لیں اور مٹی، پتھروں کے نمونے جمع کیے۔

آرمسٹرانگ کوامریکی صدر رچرڈ نکسن کی جانب سے صدارتی تمغۂ آزادی، 1978ء میں صدر جمی کارٹر کی جانب سے کانگریسی خلائی تمغہ اعزاز اور 2009ء میں کانگریسی طلائی تمغے سے نوازا گیا تھا۔

تازہ ترین