آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں8 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق آج صبح پولیس ڈسٹرکٹ تھری میں کابل یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دھما کے کے نتیجے میں یونیورسٹی کے قریب کھڑی 2 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ دھماکے کے وقت طلبہ کی بڑی تعداد یونیورسٹی کے باہر موجود تھی۔

کابل پولیس کے مطابق دھماکا علاقے میں نصب آئی ای ڈی سے کیا گیاہے، جس کی فی الحال کسی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید