آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ19؍ ذوالحجہ 1440ھ 21؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

با لی ووڈ ادا کا رہ ملائکہ اروڑا کا کہنا ہے کہ فلم دبنگ 3 سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا میں گزشتہ دنو ں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سلمان خان کی سپر ہٹ سیریز دبنگ کی تیسری فلم ’دبنگ 3‘ میں  ملائکہ اروڑا بھی ہوں گی تاہم انہوں نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ملائکہ اروڑا نے ’دبنگ 3‘ کے حوالے سے کہا ہےکہ ’ اس سیریز کی تیسری فلم ’دبنگ 3 ‘ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، وہ اس سے الگ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنی کمپنی میں کچھ بہترین فلموں کے لئے کام کرناچاہتی ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ میں ایک شارٹ فلم بناؤں یا کچھ اور لیکن ابھی فوراً نہیں۔‘

واضح رہے کہ فلم دبنگ کے پہلے حصے میں ملائکہ اروڑا کا آئٹم نمبر ’منی بدنام ہوئی‘کافی مقبول ہوا تھا۔

سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی سپرہٹ فلم ’دبنگ ‘ کے تیسرے حصے’دبنگ3‘ کی شوٹنگ چل رہی ہے اور اس کی ہدایت پربھودیوا کررہے ہیں۔ فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید