• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیل کیلئے رابطہ کیا گیا، میں اور نواز شریف تیار نہیں، مریم نواز

اسلام آباد (خبرایجنسی، جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حکومت کو 5 سال دینے کیلئے تیار ہیں تاہم عوام یہ مدت پوری نہیں کرنے دیں گے، مذاکرات کیلئے متعدد مرتبہ ہم سے رابطہ کیا گیا ، میں اورنواز شریف بات تیار نہیں ،میرا کسی بھی ادارے سے کوئی ٹکرائوکا ارادہ نہیں اور نہ کرنا چاہتی ہوں،دیوار سے لگایا گیاتو وہ کروں گی جو نہیں کرنا چاہیے،اگر وڈیو اصلی ہے تو پھر نواز شریف کو جیل میں رکھنا غیرقانونی ہے، وڈیو فورنزک کرالیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا،نوازشریف کو انصاف ملنا چاہیے ،جتنے مرضی قائدین گرفتار کر لیں ڈرنے والے نہیں ،ڈیل دینے کی باتیں کرنے والے کو خود ڈیل کی ضرورت پڑ گئی، حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ،جب پارٹی فیصلہ کرے گی تو احتجاج کریں گے۔ جمعے کو احتساب عدالت میں نیب کی دائر کردہ درخواست پر طلب کیے جانے پر مریم نواز پیش ہوئیں ،اس موقع پر غیر رسمی بات چیت کر تے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک میں آزادی اظہار معطل ہوچکا ہے،متعدد مرتبہ ہم سے رابطہ کیا گیا لیکن ہم نے بات چیت نہیں کی، میں اور نواز شریف بات چیت کے لوازمات پورے نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین