• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی نے خزانے کواربوں کانقصان پہنچایا،انصرمجیداعوان

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی نے من پسند کمپنی کو گیس ٹرمینل کا ٹھیکہ دے کر خزانے کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ شہبازشریف ایماندار ہیں تو (ن) لیگ کے کرپٹ رہنمائوں کے احتساب سے تکلیف کیوں ہو رہی ہے۔اداروں کی طرف سے قانون کی بالادستی یقینی بنانے میں حکومت کسی قسم کی مداخلت نہیں کر رہی ۔ اپنے ایک بیان میں وزیرمحنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہسپتالوں میں جزا و سزا کا جامع نظام متعارف کروانے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات کی ہدایت انتہائی خوش آئند ہے ۔ عمران خان صرف الیکشن جیتنا نہیں، حکومت کرنا بھی جانتا ہے۔صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ حکومت نے قومی اداروں کو کرپٹ عناصرکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کیلئے فری ہینڈ دے رکھا ہے۔
تازہ ترین