• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کی 16 نشستوں پر پولنگ آج ہوگی

خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے  لیے آج تاریخی دن ہے۔ صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

ان نشستوں پر 281 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں 202 آزاد امیدوار شامل ہیں۔ وفاق اور صوبے میں حکمران جماعت تحریک انصاف نے ہر حلقے سے اپنا امیدوار میدان میں اتارا ہے ۔

انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 15، اے این پی  14، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی نے13،13 ، مسلم لیگ ن 5 اور قومی وطن پارٹی نے 3 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا ہے ۔

صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں دو خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ پی کے 106 سے عوامی نیشنل پارٹی کی ناہید آفریدی اور پی کے 108 پر جماعت اسلامی کی ملاسہ بی بی قسمت آزما رہی ہیں۔

تازہ ترین