• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانوی شاہی خاندان کا گزشتہ سال حصہ بننے والی برطانوی اداکارہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کی تمام تقریبات میں کالا لباس زیب تن کرنے کی وجہ بتا دی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شاہی تقریبات میں عوام کی مرکز نگاہ بننے سے بچنے کے لئے کالے لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔

شاہی خاندان کے مبصر رچرڈ فٹس ولیمز نے واضح کیا کہ میگھن مارکل شاہی تقریبات کے علاوہ دیگر کاموں میں بھی سادہ اور سیاہ لباس پہنتی ہیں۔

انہوں نے سادہ لباس پہننے کو ترجیح دینے کے حوالے سےکہا تھا کہ ’اگر وہ رنگین لباس پہنیں گی تو اُن کا لباس خبر بن جائے گا ‘۔

انہوں نے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ’دی لائن کنگ‘ کے پریمئر میں بھی کالا لباس پہنا تھا۔

خیراتی تنظیموں کی جانب سے منعقد کسی تقریب میں بھی میگھن کالا لباس ہی پہنتی ہیں ۔

میگھن کے نزدیک کالا لباس پہننے سےاُن کے خیر کےکام کی اہمیت بڑھ جاتی ہے ۔  

تازہ ترین