• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے تاج محل کے اندر پوجا کی دھمکی کے بعد بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ نے آگرہ کی انتظامیہ کو سیکورٹی بڑھانے کے لئے خط لکھ دیا۔

بھارتی اخبار کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی محفوظ یادگار پر مذہبی سرگرمی یا کوئی نئی روایت شروع کرنا آثارقدیمہ ایکٹ 1958 کی خلاف ورزی ہے۔

بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے صدر وینو لوانیا نے 17 جولائی کو تاج محل میں پوجا کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ میں ہمت ہے تو روک کر دکھائے۔

بھارتی محکمہ آثار قدیمہ (آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا) کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ تاج محل میں کبھی پوجا نہیں کی گئی، ہم نے ضلعی حکام سے تاج محل کے باہر مناسب سیکورٹی انتظامات کی درخواست کی ہے۔

تازہ ترین