• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت میں پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے اترگیا، خاتون پائلٹ اورکوپائلٹ تحقیقات تک گرائونڈ کردیئے گئے

لاہور/گلگت (نمائندہ جنگ/اسٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت پہنچنے والی پرواز پرواز پی کے 605 لینڈنگ کے دوران گلگت ائیر پورٹ پر رن وے سے اتر گئی جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا۔ حادثے کے وقت طیارے میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے۔خاتون پائلٹ اورکوپائلٹ تحقیقات تک گراؤنڈ کر دیے گئے پی آئی اے کے ترجمان ارشد ملک کے مطابق پی کے 605 کے تمام مسافر خیریت سے ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پائلٹ مریم اورکوپائلٹ وقاص کا ابتدائی بیان لیا گیا،غلطی ثابت ہونے پرکارروائی کی جائے گیترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ طیارہ دائیں جانب ونگ کی وجہ سے مکمل طور پر نہیں گر سکا تاہم واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اے ٹی آر طیارے کو خاتون پائلٹ مریم اڑارہی تھیں، واقعے کوفی الحال غفلت قرار نہیں دے سکتے، واقعے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے جب کہ پائلٹ مریم اور معاون پائلٹ وقاص کے یورین اور خون ٹیسٹ کے لیے نمونے لے کر ان کا ابتدائی بیان بھی لے لیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پرواز آپریٹ کرنے والے دونوں پائلٹ گراونڈ کردیے گئے، واقعے کی تحقیقات کا انتظار کرنا چاہیے، تحقیقاتی عمل میں غلطی ثابت ہونے پر ایوی ایشن قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین