ڈسکہ(نامہ نگار)تھانہ سٹی سے چند گزکے فاصلہ پر داعش کی وال چاکنگ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا گزشتہ روز تھانہ سٹی سے چند گز کے فاصلہ اور اسسٹنٹ کمشنرکی رہائش گاہ و گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین کے سامنے دیوار کے اوپر کالعدم تنظیم داعش کی وال چاکنگ کردی گئی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیایاد رہے کہ ایک روز قبل سٹی پولیس نے چونگی نمبرآٹھ کر کھوکھے کے اوپر داعش کی وال چاکنگ کرنیوالے ملزم عبدالرحمن کوگرفتارکیاتھا اور ا س کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیاتھا علاقہ میں کالعدم تنظیم داعش وال چاکنگ سے علاقہ میں خو ف وہراس پھیل چکا ہے اور علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور 36گھنٹے میں علاقہ میں داعش کی دوسری وال چاکنگ ہوگئی ہے ۔