• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی کو مثانے کا انفیکشن 15سال سے پرہیزی کھانا کھارہے ہیں‘سعدیہ عباسی

اسلام آباد(صالح ظافر)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جوکہ نیب کی حراست میں ہیں وہ مثانے کے انفیکشن کے مرض میں مبتلا ہیں۔گزشتہ 15سال سے وہ پرہیزی کھانا کھارہے ہیں ۔رواں برس کے آغاز میں وہ امریکی اسپتال میں زیر علاج بھی رہے۔ہفتے کے روز شاہد خاقان عباسی کے خاندانی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ان کے مرض سے متعلق تمام تفصیلات دستاویزی صورت میں موجود ہیں۔سابق وزیر اعظم کی بہن بیرسٹر سعدیہ عباسی نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے گھر کے کھانے کی درخواست کی تھی۔اسے مسترد نہیں کیا جانا چاہیئے تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو ان کے سیاسی نظریات کے سبب نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تازہ ترین