کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کردی گئی،تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف کی صحت سے متعلق ایم ایل او کو جائزہ لینے کا حکم دیدیاجبکہ تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے ملزم کے ریمانڈ میں مزید 2دن کی توسیع کردی،ہفتہ کو وکلاء کے دیر سے آنےپر عدالت برہم ہوگئی، ریمارکس دیئے کہ9بجے پیش ہونے کا کہا تھا،کیوں نا ملزم کو جیل بھیج دیا جائے،وقار عباسی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ایم ایل او کی رپورٹ دیکھی جائے،خدانخواستہ ملزم کو کچھ ہو نہ جائے،ایم ایل او اگر کہہ دے کہ ملزم تندرست ہے تو بے شک جیل بھیجنے کا حکم دے دیا جائے۔