آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقے کورنگی میں حادثہ دیکھ کر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گاڑی سے اتر گئے، زخمی فیملی کو ٹیکسی میں اسپتال بھجوایا، اُن کی خوش اخلاقی کو شہریوں نے سراہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے تھے، کورنگی ڈھائی نمبر پرموٹر سائیکل حادثے کو دیکھ کر وزیر اعلیٰ سندھ گاڑی سے اتر گئے، انہوں نے ٹیکسی کروا کر زخمی خاندان کو اسپتال بھجوادیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل حادثے میں میاں بیوی اور بچے زخمی ہوئےجنہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹیکسی کروا کر اسپتال بھجوادیا اور ٹیکسی کا کرایہ بھی خود ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی خوش اخلاقی دیکھ کر شہریوں نے خوب سراہا۔

قومی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید