• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی مزیدکم ہوگی، فورسز کا فوکس بلوچستان ہے، فوجی ترجمان

واشنگٹن(صباح نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہدہشتگردی مزید کم ہوگی، اب سیکورٹی فورسز کا بنیادی فوکس بلوچستان ہے، انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہائوس میں ملاقات میں شرکت کریں گے ، بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں،میجر جنرل آصف غفور نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہائوس میں ملاقات میں شرکت کریں گے، آرمی چیف پنٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تازہ ترین