مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان کے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے کیے گئے خطاب کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
ترجمان نون لیگ نے اپنے بیان مزید کہا ہے کہ عمران صاحب! امریکا میں یہ بھی بتاتے کہ آج ملک میں روٹی، کاروبار، صنعت، روزگار اور آواز سب بند ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم امریکا میں یہ بھی بتاتے کہ 10 ماہ میں ترقی 2 اعشاریہ 9 فیصد اور مہنگائی 13 فیصد ہو گئی ہے، یہ بھی بتاتے کہ 10 سال میں پہلی دفعہ بیرونی سرمایہ کاری آدھی ہو گئی ہے۔