• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر: ریاض ندیم نیازی

صفحات : 288 ، قیمت: 700روپے

ناشر: ماورا پبلشرز، 60دی مال ،لاہور

’’چمن زارِ حمد و نعت‘‘ کا امتیاز اور انفرادیت یہ ہے کہ اس مجموعے کے خالق، ریاض ندیم نیازی نے ایک ہی زمین میں حمدِ باری تعالیٰ اور نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پوری عقیدت و محبّت سے پیش کرنے کی سعی کی ہے۔ چناں چہ پوری کتاب میں ایک جانب حمدِباری تعالیٰ اور دوسری جانب نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پورے اہتمام سے پیش کی گئی ہے۔ اس فنی تجربے کے ساتھ ساتھ انہوں نے بعض مشہور نعتوں کی زمینوں کا بھی انتخاب کیا اور اس اہتمام میں وزن ردیف، قافیے کی ذمّے داری ہی نہیں، ابلاغ کی ذمّے داری بھی بہ حُسن و خوبی ادا کی گئی ہے۔ اس طرح حمدونعت پر مشتمل یہ مجموعہ بلاشبہ دیگر نعتیہ مجموعوں میں انفرادیت اور شانِ امتیاز کا حامل ہے، جسے نہایت دیدہ زیب اسلوب اور اہتمام سے شایع کیا گیا ہے۔

تازہ ترین