اسلام آباد(اے پی پی)سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ بدھ کو او جی ڈی سی ایل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ضلع سانگھڑ کے بٹرزم بلاک میں پندھی 01 کنوئیں سے 9.12 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 520 بیرل یومیہ خام تیل دریافت ہوا ہے۔