اسلام آباد (ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے نکات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب قدرت نے آپ سے ہر وہ بات کہلوائی جس پر آپ نے نواز شریف کو غدار کہا، جب نواز شریف ملک اور خطے میں امن کی بات کرے تو غدار، آپ کی ایک ایک بات نے نوازشریف کو سرخرو کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب مافیا وہ ہے جو جج کو وڈیو سے بلیک میل کر کے وزیراعظم بننے کیلئے منتخب وزیراعظم کیخلاف فیصلہ لے، مافیا وہ ہوتا ہے جوکمزوروں کے گھر گراتا ہے۔