• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں سیاحوں کیلئے ”ٹورسٹ پولیس “ عید کے بعد کام شروع کر دیگی

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر) سیاحوں کی حفاظت کے لئے ملکہ کوہسار میں 150افسران اور ملازمین پر مشتمل ”ٹورسٹ پولیس “ عید الضحیٰ کے بعد کام شروع کر دے گی۔ اس ضمن میں اجلاس سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی صدارت میں ہوا ،جس میں ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور اے ایس پی فریال فرید سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔ ایس پی صدر نے سی پی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فورس کے پاس نئی گاڑیوں کے علاوہ جدید سائنسی آلات ہوں گے جن کے ذریعے یہ فورس سیاحوں کی مکمل راہنمائی کرے گی،جن میں راستے بتانے سے لے کر انٹری اور ایگزٹ پوائنٹ ،ٹریفک کی روانی کی اپ ڈیٹ اور موسم کی پیشن گوئی بھی شامل ہے۔”ٹورسٹ پولیس“ سیاحوں کو ہوٹل مالکان کی بلیک میلنگ سے بچائے گی،کوئی ہوٹل والا طے شدہ ریٹ سے زیادہ کمرے کا کرایہ وصول نہیں کر سکے گا۔
تازہ ترین