• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں’پہننے والا ایئرکنڈیشنر‘ تیار

انسانی زندگی کو سہل بنانے کے لئے ہر گزرتے وقت کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سامنے آرہی ہے، ایسی ہی ایک جدید ٹیکنالوجی کے بعد اب آپ کو چلچلاتی دھوپ میں گرمی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔


جاپانی ٹیکنالوجی کمپنی نے اس قدر چھوٹا ایئرکنڈیشنر تیار کیا ہے جو آپ اپنے کپڑوں کے ساتھ پہن سکتے ہیں، اس ننھے ایئرکنڈیشنر کو ’ریون پاکٹ ‘ کا نام دیا گیا ہے جو شدید گرمی میں نہ صرف آپ کو ٹھنڈا رکھے گا بلکہ سرد موسم میں ہیٹر کا کام انجام دے گا۔

پاکٹ سائز اس ڈیوائس کو آپ اپنے کپڑوں کے اندر پہن سکتے ہیں یا اسے چھوٹے بیگ میں بھی رکھا جاسکتا ہے، ڈیوائس کو آپ باآسانی  اسمارٹ فون سے کنٹرول کرسکتے ہیں۔

اس ڈیوائس کو اپنا کام کرنے کے لئے صرف ایک لیتھیم۔آیون بیٹری کی پاور درکار ہوتی ہے، جو دو گھنٹے کی چارجنگ کے بعد پورا دن چلتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ ڈیوائس جاپان کے لئے مخصوص ہے، اور اگر ہدف حاصل نہ ہوسکا تو مزید ڈیوائس ریلیز نہیں کی جائیں گی۔

تازہ ترین