• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں پولیو کےشکار بچےکی انگلی پر والدین جعلی نشان لگاتے رہے،بابر بن عطا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پولیو کا شکار ہونے والے بچےکی انگلی پروالدین جعلی نشان لگاتے رہے، پولیو سے معذوری کے بعد والدین نے ویکسین نہ پلانے کا اعتراف کیا۔ بابر عطا نے کہا کہ کوئٹہ پولیو کیس کی تفصیلات جان کر دکھ ہوا، رواں برس تمام پولیو کیسز میں سے اکثریت کو قطرے نہیں پلائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین نے ساری دنیا بشمول مسلم ممالک سے وائرس کا خاتمہ کیا،خدارا والدین پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔
تازہ ترین