• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی حیدر آباد کا رکن ایم کیو ایم میں شامل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ حیدرآبادپی ایس پی کے ممبرمحمدطارق اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہوگئے،ایم کیوایم میں اپنی شمولیت کااعلان انہوں نے بہادرآبادمیں ایم کیو ایم پاکستان عارضی مرکزپررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل سے ملاقات کے موقع پرکیا۔اس موقع پرسی اوسی کے انچارج فرقان اطیب اورجوائنٹ انچارج محمد شریف بھی موجود تھے۔ کنور نوید جمیل نے محمد طارق اور دیگر ساتھیوںکاایم کیوایم پاکستان میں شمولیت پرخیرمقدم کیا اورانہیں خوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس پی اور دیگر جماعتوں سے جوق درجوق ذمہ داران وکارکنان کی ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اس کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔
تازہ ترین