• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے استاد کو ہتھکڑی لگانے کی روایت رکھ دی، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے استاد کو ہتھکڑی لگانے کی روایت رکھ دی۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نہ گھر عرفان صدیقی کا ہے اور نہ ہی الاٹمنٹ ان کے نام پر ہے اور نہ ہی کرائے کا ایگریمنٹ انہوں نے کیا ہے۔

ن لیگی ترجمان نے حکومت سے استفسار کیا کہ اگر کچھ بھی عرفان صدیقی کے نام پر نہیں تو پھر انہیں گرفتار کیوں کیا گیا ہے؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی کو صرف نواز شریف سے تعلق کی بنا پر سزا دی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 78سالہ شخص کو ہتھکڑی لگا کر جیل بھیج دیا، اس حکومت نے استادوں کو ہتھکڑی لگانے کی روایت رکھ دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ آج عرفان صدیقی کو نہیں پورے ملک کے ماہرین تعلیم کو ہتھکڑی لگائی گئی۔

تازہ ترین