• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بینک اسنوکر چیمپئن شپ 2019ء کا آغاز اتوار سے کراچی جیم خانہ میں ہوگا۔

3 اگست تک این بی پی اسپورٹس کمپلکس پر کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں محمد اعجاز اپنے اعزازکا دفاع کریں گے جبکہ انڈر۔16 چیمپئن میں حمزہ علی کو وائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے۔

چیمپئن شپ میں مقابلہ کرنے والے 33 کھلاڑیوں کو آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں محمد بلال، محمد ماجد علی، احسن رمضان، عبدالرازق۔ گروپ بی میں اسجد اقبال، عمران شہزاد، محمد احسن جاوید، محمد مدثر۔ گروپ سی میں ذوالفقار عبدالقادر، ریمبل گل، ابوصائم، آکاش رفیق۔ گروپ ڈی میں علی حیدر، شاہد آفتاب، محمد شہباز، محمد سجاد۔ گروپ ای میں بابر مسیح، حارث طاہر، راشد عزیز، ایم عمران قمر۔ گروپ ایف میں محمد اعجاز (دفاعی چیمپئن)، محمد نسیم اختر، شیخ محمد مدثر اور شرجیل محمود۔ گروپ جی میں محمد آصف، سلطان محمد، مدثر رضا، رضوان ہاشمی اور گروپ ایچ میں آغا بلاول، سہیل شہزاد، عبدالستار اور عامر طارق شامل ہیں۔

سیمی فائنل 11 جبکہ فائنل 15 فریمز پر مشتمل ہوگا۔

چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عالمگیر شیخ کا نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژنل کے ہیڈ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ایک لاکھ 85 ہزار روپے انعامی رقم کے ایونٹ میں محمد اعجاز اعزاز کا دفاع کریں گے۔

قومی رینکنگ میں پہلی اور دوسری پوزیشن کے حامل کھلاڑی اکتوبر میں ترکی میں عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔

تازہ ترین