ملتان(نمائندہ جنگ) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکہاہےکہ وزیراعظم کےدورہ امریکانےدونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نئی جہتیں دی ہیں۔کچھ طاقتیں پاکستان اورافغانستان میں امن نہیں چاہتیں، جلد بے نقاب کرینگے،طالبان سےمذاکرات پرافغان صدر کےتحفظات دورکردیئے، کل10جوانوں نے ہمارے لئےجانیں دیں،قوم کاتعاون درکارہے،11ماہ میں امریکاکے تعلقات میں بہتری کو پوری دنیا نے دیکھا ۔ آج رویوں اور نظریات میں تبدیلی آ رہی ہے۔ امریکاکچھ مانگنے نہیں گئے تھے۔قبل ازیں ہم سے ڈومور کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ ہم نےدورہ امریکامیں امن دشمنوں کو بے نقاب کیا۔ امریکاسمیت ساری دنیا کو امن دشمن قوتوں بارے آگاہ کیا۔ قبل ازیں پاکستان کو افغانستان کے حالات کا ذمہ دار قرار دیا جاتا تھااور پاکستان پر انگلیاں اٹھتی تھیں۔ عمران خان مسلسل کہتے تھے افغان امن کیلئے سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔ آج امریکا، روس ، چین، یورپی اور مسلم امہ نےپاکستان کے موقف کی تائید کی ۔اور عالمی دنیا تسلیم کرتی ہے کہ افغانستان ودیگر مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔