• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحقین میں صحت انصاف کارڈتقسیم،ملتان میں10مراکزقائم

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمدعامر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت انصاف کارڈ کا اجراءکردیا ہےجو کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے انقلابی اقدامات کا حصہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہمیں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے بریفنگ سیشن میں کیا، ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک، صوبائی پارلیمانی سیکریٹری ندیم قریشی مہمانان خصوصی تھے ۔بریفنگ سیشن میں بتایا گیا کہ ملتان میں دس مراکز قائم کردیئے گئے ۔ بریفنگ سیشن میں بتایا گیا کہ نیا سروے کرائے میں دوسال کا عرصہ لگے گا لہذا اسی سابقہ سروے کے مطابق نادار گھرانوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ایم ڈی اے ترجمان کے مطابق چونگی نمبر 9، عید گاہ چوک اور شمس آباد چوک کے افتتاح کا پروگرام ممبر قومی اسمبلی و چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر کی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے کینسل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین