• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے کوئٹہ کے شہری مشکلات سے دوچار ہیں، بی این پی

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں آج کوئٹہ کے شہری گوناگوں مسائل مشکلات بحران سے دوچار ہیں شہری تمام بنیادی حقوق سے بھی محروم ہیں کوئٹہ پیکیج کے نام پر اربوں روپے کرپشن کی نذر کر دیئے گئے ہیں حکمرانوں اور انتظامیہ نے کبھی بھی سنجیدگی اور ایمانداری سے کوئٹہ شہر کے مسائل کو مخلصی سے حل کرنے پر توجہ نہیں دی ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز ‘ ضلعی سیکرٹری اطلاعات یونس بلوچ ‘ سعید کرد ‘لالا یوسف بنگلزئی‘ خالد سخی ‘ ملک محمد حسن مینگل اور شعیب نے کوئٹہ میں تنظیم کاری کے سلسلے میں بلوچ کالونی اسٹیورٹ روڈ میں نئے یونٹ کے قیام کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروگرام کی کارروائی پارٹی کے ضلعی کونسلر سلیم چند سے سر انجام دیئے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اور گزرے ہوئے حکومت نے کوئٹہ کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر کبھی بھی حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی طویل مدت کیلئے منصوبے رکھنے کے بجائے عجلت میں منصوبے شروع کئے گئے کوئٹہ پیکیج کے نام پر کرپشن کی نذر کر دیئے گئے تمام فنڈز کمیشن ‘ منظور نظر لوگوں میں نہایت ہی بے دردی سے تقسیم کئے گئے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے شہریوں کے ساتھ سنگین زیادتیوں کا ثبوت ہے اگر کوئٹہ پیکیج کا 40 فیصد بھی کوئٹہ کے بنیادی کے بنیادی مسائل پر خرچ کئے جاتے تو آج کوئٹہ کے شہریوں کو گھمیبر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔ شہری بوند بوند کو ترس رہے ہیں گیس ‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بھی جینا محال کر دیا ہے ٹریفک کی بدترین صورتحال نے شہریوں کو ذہنی کوفت سے دوچار کر دیا ہے صحت ‘ تعلیم کی سہولیات سے بھی شہری محروم ہیں یہی وجہ ہے 25جولائی کے عام انتخابات میں کوئٹہ کے باشعور شہریوں نے تعصب ‘ تنگ نظری ‘ نفرت کو پروان چڑھانے والی سیاسی جماعتوں کو مسترد کر دیا اور ترقی ‘ خوشحالی ‘ امن ‘ آشتی ‘ بھائی چارگی کی فضاء کو برقرار رکھنے والی جماعت بی این پی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ کوئٹہ کے شہری گھمبیر بحرانی حالات سے نکالنے کیلئے اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرتے ہوئے جاری سازشوں کو ناکام بنائیں۔
تازہ ترین