پاک بحریہ نے ساحل ویلفئیر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے بلوچستان کے علاقے گڈانی کی مقامی آبادی کے لئے 28جولائی کو گورنمنٹ ہائی اسکول فار بوائز، گڈانی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔
میڈیکل کیمپ کا مقصد مقامی آبادی کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کے حوالے سے آگہی دینا تھا۔
میڈیکل کیمپ میں پاک بحریہ کے سرجیکل اسپیشلسٹ، ماہرِ امراضِ جلد، بچوں کے امراض کے ماہر، میڈیکل اسپیشلسٹ اور جنرل ڈیوٹی ڈاکٹرز موجود تھے، جنہوں نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا۔
کیمپ کے دوران 1600 سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
میڈیکل کیمپ کے قیام سے نہ صرف مقامی آبادی کو گھر کے قریب مفت طبی سہولیات حاصل ہوئیں بلکہ نئی بیماریوں، بچوں کی نگہداشت اور صحت مند زندگی گزارنے کے حوالے سے معلومات بھی حاصل ہوئیں۔
گڈانی میں قائم ہونے والے اس مفت طبی کیمپ کو مقامی افراد نے خوب سراہا اور اس سے پاک بحریہ پر ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔