• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز اور یاسر حسین نے باضابطہ منگنی کرلی


لکس اسٹائل ایوارڈز میں منفرد شادی کی پیشکش کرنے پر تنازع کا شکار ہونے والی شوبز جوڑی اداکار و میزبان یاسر حسین اور اداکارہ اقراء عزیز نےباضابطہ منگنی کرلی ۔

اداکارہ اقراء عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی بہن اقراء عزیز کی منگنی کی تصویر ایک تفصیلی پیار بھرے کیپشن کے ساتھ شیئر کی۔

اپنی پوسٹ میں انہوں نے منگنی میں اپنی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا اور جوڑی کو مبارکباد دی ۔


اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں اقراء اور یاسر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور مستقبل کی زندگی کے لئے دعائیں دی ۔

سدرہ عزیز کی اس پوسٹ کے بعد سے اقراء عزیز کو ساتھی شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے جارہے ہیں ۔

دوسری جانب انٹرنیٹ پر اقراء عزیز کی منگنی کی تقریب کی ان تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی ۔


 بیشتر انسٹاگرام اکاؤنٹس کے مطابق اقراء عزیز نے اسی لباس اور اسی اسٹائل میں 11فروری کو تصاویر اپلوڈ کی تھیں ۔


یاسر حسین کے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی آخری تصویر کے مطابق یاسر حسین آج کل اسلام آباد میں اپنے تھیٹر پلے ’ناچ نہ جانے ‘ کے سلسلے میں کلین شیو ہیں ۔


ان تمام باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اقراء اور یاسر کی منگنی 11فروری کوہو چکی ہے یہ محض توجہ حاصل کرنے کا بہانہ ہے۔

اس سے قبل یاسر حسین سے سوال کیا گیا تھا کہ ’اب تو لوگ مجھے بتاتے ہیں کہ یاسر 2020میں شادی کر رہا ہے ، کیا یہ سچ ہے؟

اس کے جواب میں یاسر حسین نے لکھا تھا کہ ’جی نہیں 2019 میں شاءاللہ ‘ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شوبز کی یہ جوڑی جلد ہی شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائیں گے ۔

تازہ ترین