• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء کا یاسر حسین پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستان کی ہر دل عزیز اداکارہ اقراءعزیز اداکار و میزبان یاسر حسین کی حمایت میں سامنے آگئیں اور اُن کے خواجہ سرا کے کردار پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

پچھلے کئی دنوں سےڈرامہ انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار یاسر حسین تنقید کے نشانے پر ہیں جس کی وجہ اُن کے اگلے ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار ہے، انہوں نے اپنے اس کردار کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں تھیں جن کے منظر عام پر آتے ہی لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے یاسیر حسین کی تصویر پر سوال پوچھا کہ اس کردار کے کے لیے اصل خواجہ سرا کو کیوں نہیں لیا گیا جس پر یاسر حسین نے سیدھا جواب دینے کے بجائے مداح کو یہ جواب دیا کہ ’آپ کو یہ جاب چاہیے؟‘


اداکار یاسر حسین نے خود پر تنقید کرنے والوں کو اُلٹے جواب دیے جس پر صارفین اُن سے مزید ناراض ہوگئے اور انہیں برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ ایک خاتون نے ٹوئٹکرتے ہوئے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ خواجہ سرا سے نفرت کرنے والا شخص خواجہ سرا ہی کا کردار ادا کر رہا ہے۔


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یاسر حسین کے ماضی کے تلخ بیان کو دہراتے ہوئے کہا کہ کچھ سال قبل انہوں نے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعے کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں سے جنسی زیادتی کرنے والا اتنا خوبصورت ہے کاش میں بھی بچہ ہوتا۔

یاسر حسین پر مسلسل تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے اقراء عزیز نے کہا کہ یاسر حسین پر کیے گئے تمام نفرت انگیز تبصرے نہایت مایوس کن ہیں۔ آپ سبلوگ خود کو انسان کہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ دنیا اچھی ہو، لیکن آپ ہی وہ لوگ ہیں جو خواجہ سرائوں کو اپنا پڑوسی بھی نہ بنائیں۔ اگر آپ کسی کو صحیح اور غلط کا سبق دینا چاہتے ہیں تو پہلے خود کو دیکھیں کہ آپ کسی کے ساتھ کتنا غلط کر رہے ہیں۔

اقراء عزیز نے لکھا کہ آج ہمیں خواجہ سرائوں کے حقوق کے لیے وہ تحریک چلانی پڑ رہی ہے جو پہلے ہی اُن کا حق ہےلیکن ہم انہیں نہیں دیتے، کیونکہ آپ میں سے کچھ لوگ ہیں جو اُن کو دل سے قبول نہیں کرتے جبکہ ہمیں سب کی عزت کرنی چاہیے نا کہ خواجہ سرا بلکہ انسان سمجھ کر۔

اس کے علاوہ انہوں نے لکھا کہ براہ مہربانی اچھائی کا آغاز خود سے کریں نہ کے کسی بھی شخصیت پر تنقید کر کے اپنے نمبر بڑھائیں۔

تازہ ترین