افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 34 افرا د ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق بم دھماکا ہرات قندھار ہائی وے پر ہوا۔
سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے مسافر بس نشانہ بنی، جس کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد جان سے گئے جبکہ 17 زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔
فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔