آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 21؍ ذوالحجہ 1440ھ23؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ پیٹرول قیمت میں 5 روپے 15 پیسے ، ڈیزل 5 روپے 65 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

اوگرا کی سفارش پر حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آج سے پیٹرول کی نئی قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 132 روپے 47 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 103 روپے 84 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔


لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 97.52 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گیا۔

تجارتی خبریں سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید