• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد بلوچ کی زیر صدارت آئی پی ایف کی مجلس عاملہ کا اجلاس

لندن (پ ر) آئی پی ایف کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین خالد بلوچ تنظیم کے مرکزی دفتر الفورڈ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں برطانیہ میں موجود ایسے امیگرنٹس جن کے کیسز ہوم آفس سے مسترد ہوچکے ہیں اور یا پھر لمبے عرصہ سے ان کے کیسز پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایسے افراد جوکہ طویل عرصہ سے غیر قانونی برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔ ان کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کو ایک یادداشت ارسال کرنے کی منظوری دی گئی۔ جس میں ایسے افراد جوکہ گزشتہ7سال سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور ان کے کیسز ہوم آفس سے مسترد ہوچکے ہیں۔ ان کو عام معافی دے کر برطانیہ میں رہنے کا حق دیا جائے جب کہ وزیراعظم خود بھی ایسے افراد کی حمایت میں بیانات دیتے آئے ہیں۔ آئی پی ایف کے فیصلوں کے مطابق ایسے افراد جوکہ گزشتہ7سال سے یہاں رہ رہے ہیں، ان کو شرائط پر شامل کیا جائے اور ان کو پانچ سال کا ویزا جاری کیا جائے، ان کے لیے لازمی ہوکہ وہ پبلک فنڈز نہیں لیں گے۔ ملازمت یا اپنا کاروبار کرکے حکومت کو ٹیکس ادا کریں گے، جبکہ وزیراعظم10سال سے برطانیہ میں غیر قانونی رہائش پذیر افراد کے برطانیہ میں مستقل قیام کے حامی ہیں۔ اجلاس کے بعد چیئرمین خالد بلوچ نے بتایا کہ آئی پی ایف گزشتہ30سال سے برطانیہ میں امیگرنٹس کے مسائل کے حل کیلئے کام کررہی ہے۔ وہاں برطانیہ کی تعمیر و ترقی کی بھی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ایسے افراد کے لیے عام معافی دینے سے برطانوی حکومت کو جہاں ریونیو کی مد میں ایک خطیر رقم حاصل ہوسکتی ہے، وہاں ایسے افراد برطانیہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تارکین وطن یقیناً سٹریس میں جاچکے ہیں اور ان کو لا تعداد بیماریوں نے گھیر رکھا ہے۔ اس سے یہ افراد سٹریس سے نکلیں گے اورNHSپر اضافی بوجھ نہیں بنیں گے۔ خالد بلوچ نے کہا کہ وہ جلد ہی ہزاروں تارکین وطن کے ہمراہ وزیراعظم ہائوس10ڈائوننگ اسٹریٹ وزیرعظم کی حمایت میں ایک بڑا مظاہرہ کریں گے۔
تازہ ترین