• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناتجربہ کاری کے باعث تیز رفتار ڈرائیونگ کی اور پابندی لگی، ایما واٹسن

ایما واٹسن(فائل فوٹو)۔
ایما واٹسن(فائل فوٹو)۔

برطانوی اداکارہ ایما واٹسن پر گزشتہ سال 31 جولائی کو آکسفورڈ میں مقررہ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے پر چھ ماہ کی پابندی اور 1,044 پاؤنڈ کا جرمانہ کیا گیا تھا۔ 

 35 سالہ ایما واٹسن جو کہ ہیری پورٹر اور فلم فرنچائز ہرمیون گرینگر میں کام کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔ اب انھوں نے تیز رفتار ڈرائیونگ کے حوالے سے پابندی پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ 

واضح رہے کہ ایما آکسفورڈ یونیورسٹی کی طالبہ ہیں اور اس واقعہ سے قبل انکے لائسنس پر نو پوائنٹس موجود تھے۔

جے شیٹی کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ میں انھوں نے اس پابندی پر گفتگو میں کہا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس پر شہ سرخیاں بن رہی تھیں، مجھے لوگوں کے فون آ رہے تھے جیسے کہ یہ کوئی بین الاقوامی خبر ہو، میں شرمندگی اور پریشانی میں تھی۔ مجھے لوگوں کی جانب سے پیغامات موصول ہو رہے تھے جو مجھ سے ہمدردی ظاہر کر رہے تھے اور اپنے ساتھ پیش آنیوالے ایسے واقعات بتا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ فلموں پر کام کرتے ہیں، تو وہاں آپ کو خود گاڑی چلا کر کام پر آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ آپ کو ڈرائیور کے ذریعے آنا ہوتا ہے، اسکی وجہ آپ کی وقت پر موجودگی درکار ہوتی ہے۔ میں تو صرف ویک اینڈز یا چھٹیوں پر گاڑی چلاتی تھی۔ لیکن جب میں طالبہ بنی تو خود ڈرائیونگ کرنا پڑا اور ناتجربہ کاری سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید