• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، باہمی تعلقات کا نقطہ عروج

کراچی (نیوز ڈیسک)پاک سعودی دفاعی معاہدہ، بھارت میں تشویش بڑھ گئی۔ معاہدہ غیرمعمولی تناؤکے وقت طے پایا ہے،دونوں ممالک ایک دوسرے کو سیکورٹی ضمانت دیں گے۔پاک سعودی دفاعی معاہدہ، باہمی تعلقات کا نقطہ عروج، 70کے عشرے سے پاک سعودی شراکت داری قائم ہے، تعلقات اتار چڑھاؤ کا شکار رہے، قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اس دفاعی معاہدے کی ٹائمنگ انتہائی اہم ہے، پاکستان بیلسٹک میزائل سے لیس ایٹمی طاقت ہے،سعودیہ کو ایٹمی چھتری ملے گی، ٹرمپ سے ناراض بھارت کو پاک سعودی دفاعی معاہدے سے مزید تکلیف ہوگی،معاہدہ عاصم منیر کو مزید "رسک ٹالیرنٹ" بنادے گا، بھارت بھی حملے سے ہچکچائے گا۔ فارن پالیسی میگزین میں شائع تجزئیے کے مطابق پاکستان کو چین کی پشت پناہی پہلے ہی حاصل ، امریکا کیساتھ گرمجوشی ، اب ریاض سےبھی معاہدہ ہوگیا۔ نئے اتحادیوں کے پاس وسائل بھی ہیں اور سیکورٹی گارنٹی بھی،سعودیہ کو "ایٹمی چھتری" ملنا زیرِ بحث،چین اپنے اثر و رسوخ کے تحفظ کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری اور فوجی تعاون مزید بڑھائے گا۔پاکستان مزید خطرہ مول لینے کو تیار ہوسکتاہے، فیلڈ مارشل کے بیانات بھارت کیلئے نئی سیکورٹی پریشانی۔ایک مضبوط اور زیادہ خطرہ مول لینے والا پاکستان مستقبل کے بحران میں بھارت کے صبر کو آزما سکتا ہے۔پاکستان اور سعودی عرب نے ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیےہیں جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کو سیکورٹی کی ضمانت فراہم کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید