کراچی ( نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وفد کی صورت میں ملاقات کےلیے آنے والے مسلم سربراہان کو یقین دلایا ہے کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے علاقے پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔ امریکی جریدے پولٹیکو کےمطابق یہ بات ملاقات مین ہونے والی گفتگو سے واقف 6 افراد نے بتائی۔امریکی جرائد پولٹیکو اورٹائمز کی جاری کردہ تفصیلات اور تجزیوں کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کا امکان نہیں ہے۔ ملاقات بے چینی کے ماحول میں ہوئی، قطرپراسرائیلی حملے نے صورتحال کو پیچیدہ بنادیا،گلف بارٹنرز کے خدشات نئے نہیں ہیں، سعودی عرب امریکا کی حفاظتی چھتری کے نیچے سے نکل رہا ہے، اسرائیلی حملے کے بعد سعودی پاکستانی ڈیل ہوئی، سعودی عرب نے ڈیل پر دستخط ہونے تک امریکا کو آگاہ تک نہیں کیا۔ان میں سے دو کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ اس معاملے پر انتہائی سخت تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی کنارہ فلسطینی اتھارتٹی کے زیرانتظام ہے حماس کے نہیں، ایک اور ذریعے کاکہنا تھا کہ ٹرمپ کی اس یقین دہانی سے قطع نظر اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ اسرائیل سیز فائر کریگا۔ واقف کاروں نے ملاقت میں کہا تھا کہ صدر اور ان کی ٹیم ملاقات میں جنگ ختم کرنے کا پلان پیش کیا۔امن مشن کیلیے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیووٹکوف نے بدھ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے غزہ میں امن کےلیے ٹرمپ کا 21 نکاتی پلان پیش کیا ہے۔