ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کر دی گئی۔
شاہد خاقان عباسی کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہد خاقان عباسی سے تفتیش کرنی ہے، مزید ریمانڈ دیا جائے۔
نیب کی جانب سے 14 روزہ مزید ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی گئی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے شاہد خاقان سے کہا کہ وہ اپنا وکیل کر لیں جو ریمانڈ کی مخالفت کر سکے ۔
شاہد خاقان نے کہا، وہ اپنی وکالت خود کریں گے ، وہ نیب والوں کو بھی ایل این جی سمجھائیں گے بس کچھ وقت چاہیے ۔