• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عید جیل میں گزاریں گے، قانونی مشاورت کی اجازت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)شاہد خاقان عید جیل میں گزاریں گے،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نےایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے ریمانڈ میں 15اگست تک توسیع کر دی ۔سماعت کےدوران نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ملزم سے تفتیش کے لیے مزید 14 دن کا جسمانی ریمانڈٖ دیا جائے جس پر فاضل جج نے شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کر کے کہا آپ اپنا وکیل کر لیں جو ریمانڈ کی مخالفت کر سکےجس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتناچاہے ریمانڈ دے دیں،اپنی وکالت خود کروں گا، میں ایل این جی کیس کو خود بہتر سمجھتا ہوں کیونکہ اس وقت وزیر تھا، نیب والوں کو بھی سمجھا دوں گا،بس کچھ وقت چاہیے ۔
تازہ ترین