• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر ریل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کام کی رفتار تیز

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلویز نے گوادر ریل منصوبے کو عمل جامہ پہنانے کیلئے کام تیز کردیا ، گوادر میں اسٹیشن اور یارڈ کی تعمیر کیلئے زمین ریلوے کے نام الاٹ ہوگئی، نو سو کلومیٹر طویل ٹریک بچھانے کیلئے صوبائی حکومت سے زمین کے حصول کا کام جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ واصف علی مغل نے جنگ کو بتایا کہ پاکستان ریلویز نے گوادر ریل منصوبے کا خاکہ تیار کرلیا ہے،ریلوے سی پیک کے تحت گوادر کو دو سیکشنز کے ذریعے ملک سے منسلک کرے گا، پہلا سیکشن گوادر بسیمہ اور شہداد کو ٹ کا ہوگا جس میں 34ریلوے اسٹیشن تعمیر کئے جائیں گے جبکہ دوسرا سیکشن گوادر بسیمہ اور کوئٹہ کا ہوگا،جس میں 60ریلوے اسٹیشز ہوں گے ،بسیمہ دونوں سیکشنز کا جنکشن ہوگا ۔ بلوچستان حکومت سے ریلوے ٹریک اور اسٹیشنز کی تعمیر کے لئے زمین کے حصول کیلئے بات چیت ہورہی ہے ، انھوں نے بتایا کہ پاکستان ریلویز نےگوادر ریل منصوبےکے کام کو تیز کرنے کے لئے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس بھی قائم کردیا ہے،حنیف گل کو پہلا ڈی ایس تعینات کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین