• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ہاکی ٹیلنٹ اورکھیل کا رحجان کم ہوگیا،چیف سلیکٹر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر منظور جونیئر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کو بہتر بنانے کیضرورت ہے،عروج کے زمانے میں ہاکی چھوڑی اور زوال کے دور میں اس کو بہتر بنانے کی ذمے داری سنبھالی ہے۔ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ہاکی میں ٹیلنٹ کی کمی ، کھلاڑیوں کا رجحانکم ہوگیا ہے جس کی اہم وجہ مالی مشکلات ہے، کھلاڑیوں کے پاس ملازمت نہیں ہے، ہمارے دور میں جاب کی سہولت تھی جس کی وجہ سے کھلاڑی دل لگا کر کھیلتے تھے، اس وقت قومی ایونٹ کے ساتھ ایسوسی ایشنوں کو بھی فعال کرنا ہوگا، گراس روٹ لیول پر ہاکی کا کھیل دم توڑ چکا ہے، تعلیمی اداروں میں ہاکی نہ ہونے کے برابر ہے۔ کلب مقابلوں کو فروغ دیا جائے۔ چیلنج سمجھ کر عہدہ قبول کیا ہے، ماضی میں سلیکٹر گرائونڈ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لیتے تھے اور واٹس اپ پر ٹیم بن جاتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہوگا، ہر سلیکٹر کو اپنی ذمے داری ایمان داری سے نبھانا ہوگی، میرا کوئی بھائی، بیٹا، رشتہ دار ہاکی نہیں کھیل رہا ہے، میرٹ پر کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کا کم از کم 80 کھلاڑیوں کا پول تیار کرنا چاہتا ہوں تاکہ ہمارے جانے کے بعد بھی کسی کو ٹیم کے انتخاب میں مشکل نہیں ہو۔

تازہ ترین