کوہاٹ میں نا معلوم افراد کی جانب سے ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس انسپکٹر امان اللّہ جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ باقی زو میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مقامی تھانہ اپر اورکزئی سرکل کا انسپیکٹر امان اللّہ جاں بحق جبکہ اُن کے 2 بھائی زخمی ہوگئے۔
کوہاٹ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کے نتیجے میں پیش آیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔