• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فون لاکر میں رکھیں اور مفت پیزا کھائیں


امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر فرینسو  میں ایک ریسٹورنٹ نے مفت پیزا کی انوکھی آفر پیش کی ہے، جس کیلئے صرف آپ کو اپنا فون لاکر میں رکھوانا ہوگا۔

ریسٹورنٹ کی جانب سے متعارف کی گئی“Talk to Each Other Discount”یعنی ’ایک دوسرے سے بات کرو کی رعایت‘ نامی اس مزیدار آفر سے فائدہ اُٹھانے کیلئے کسٹمرز کو دکان میں داخل ہوتے ہی ریسٹورینٹ کے لاکر میں اپنا فون یا ٹیبلٹ رکھوانا ہوگا۔

یہ آفر چار ایسے دوستوں کو لارج پیزا مفت دیگی جو اپنے چلتے ہوئے اسمارٹ فون کے ساتھ ریسٹورنٹ میں آئیں گے۔

ریسٹورنٹ مالک کے مطابق اس آفر کامقصد یہ ہے کہ دوست اور اہلِ خانہ کھانا کھاتے وقت فون پر مصروف رہنے کے بجائے آپس میں بات کریں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو مفت پیزا دیا جائے تو آپ کو ایک مرتبہ ریستوران آنے کے بعد دوبارہ (کم ازکم 24 گھنٹے) بعد آنا ہوگا اور آپ چاہیں تو اسمارٹ فون کی شرط پورا کرنے پر پیزا کسی غریب کو بھی عطیہ کرسکتے ہیں۔

اس آفر کو اب تک تین ہفتے گرز چکے ہیں اور کمپنی 40 سے 50 فری پیزا لوگوں کو دے چکی ہے۔

تازہ ترین