لاہور (نمائندہ جنگ) بلاول بھٹو زرداری آپ شادی کب کریں گے؟اس سوال کے جواب میں انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ شادی کا معاملہ آصف زرداری کے سپرد کیا ہوا تھا، ابھی وہ جیل میں ہیں سو اس وجہ سے اس پر پیشرفت رکی ہوئی ہے، جب وہ واپس آئیں گے تب ہی اس پر بات آگے بڑھے گی۔