• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر پر ثالثی مانتا ہے نہ مذاکرات کیلئے تیار، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا سفاکانہ استعمال انتہائی افسوسناک ہے، بھارت کشمیر کے مسئلے پر ثالثی مانتا ہے نہ ہی دو طرفہ مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کےدوران گفتگو کرتے ہوئےکیاجبکہ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خود ساختہ الزامات بھارت کا وطیرہ ہے جس کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا چاہتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو یہاں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تازہ ترین