گلگت ( این این آئی )سی پیک منصوبوں اور چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پہلی کھیپ گلگت پہنچ گئی۔آئی جی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی کے مطابق سی پیک اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے لیے 15گاڑیاں اور 20موٹر سائیکل خریدے گئے ہیں جبکہ مزید 13 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں اگلے ہفتے گلگت پہنچ جائیں گی۔