کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) مشرقی بائی پاس بکرا منڈی میں نامعلوم افراد نے جیو ٹی وی کے اسائنمنٹ ایڈیٹر کے بھائی کو گاڑی سے محروم کر دیا ، تفصیلات کے مطابق جیو ٹی وی کے اسائنمنٹ ایڈیٹر راشد سعید کا بھتیجامحمد بلال اپنے دو دوستوں کے ہمراہ بکرا منڈی مشرقی بائی پاس گیا تھا جہاںوہ گاڑی باہر پارکنگ میں کھڑی کرکے منڈی چلے گئےتاہم نامعلوم افرادگاڑی چرا کر لے گئے۔