• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد کی نہر میں ڈوبے لڑکے کی تلاش جاری

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کی پنیاری نہر میں ڈوبنے والے لڑکے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز دو دوست نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے جن میں سے ایک لڑکے کی لالش نکال لی گئی تھی۔

حیدر آباد کی خواجہ غریب نواز کالونی کے رہائشی 12 سالہ اویس اور 13 سالہ شانی گزشتہ روز پنیاری نہر میں نہانے کے لیے گئے تھے جہاں وہ اپنا توازن کھونے کے سبب ڈوب گئے تھے۔

دونوں ڈوبنے والے لڑکوں میں سے اویس کی لاش گزشتہ روز (اتوار کو) نکال لی گئی تھی جبکہ شانی کی تلاش کے لیے آج دوسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین