• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں شرکت کے لیے سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اسلام آباد نے آصف زرداری، سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔

پروڈکشن آرڈر کی کاپیاں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین اور ڈی جی کو بھی بھجوائی گئی ہیں۔

ادھر مسلم لیگ نون کے گرفتار رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لیے وزارتِ قانون سے رائے طلب کی گئی ہے۔

تازہ ترین